ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی شہر سانتافے کے ایک ہائی اسکول میں طالب العلم نے شروع کی فائرنگ، نو طلبہ سمیت 10 ہلاک

امریکی شہر سانتافے کے ایک ہائی اسکول میں طالب العلم نے شروع کی فائرنگ، نو طلبہ سمیت 10 ہلاک

Sat, 19 May 2018 09:21:38    S.O. News Service

سانتافے 19/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی  اسکول میں اُسی اسکول کے ایک طالب العلم  نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے  نتیجے میں ایک اسکول ٹیچر سمیت 10 طلبہ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس نے بعد میں حملہ آور طالب العلم  کو گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت ڈیمیٹروس پگورٹزیز  کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے۔

امریکی میڈیا "سی این این" کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا جس میں ایک طالب العلم نے اسکول میں ایک کلاس روم میں  گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اور تین ہیلی کاپٹرز نے اسکول کو گھیر لیا جب کہ امدادی ادارے بھی پہنچ گئے ، بعدازاں لاشوں اور زخمیوں کی منتقلی شروع کردی گئی۔

حکام کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگا دی اور الارم بجا دیا جس پر پورے اسکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی جانب بھاگ نکلے۔

ہیرس کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا  کہ فائرنگ کرنے والا اسی اسکول کا طالب علم ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طالب علموں کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں پاکستان کی ایک طالبہ بھی شامل ہے  جس کی شناخت کراچی کی رہنے والے سبیکا شیخ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کی وجوہات اور دیگر معاملات پر چھان بین جاری ہے۔

ذرائع  کے مطابق امریکا میں ایک ہفتے کے دوران اسکول میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے جبکہ رواں سال اسکول میں فائرنگ کے 22 واقعات پیش آچکے ہیں۔


Share: